7 دسمبر، 2021، 8:51 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84569312
T T
0 Persons
بلغراد تہران سے تعاون بڑھانے میں دلچسبی رکھتا ہے: سربین صدر

بلغراد، ارنا- سربین صدر نے بلغراد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ایک ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک 'ایران کے ساتھ ایسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں دلچسبی رکھتا ہے جن میں حقیقی صلاحیت موجود ہے۔

پورٹ کے مطابق، "آلکساندر ووچیچ" نے آج بروز منگل کو "رشید حسن پور" سے ایک ملاقات میں دیگر ممالک بشول سربیا کی قومی سالیمت، آزادی اور خود مختاری کے احترام پر ایرانی موقف کا شکریہ ادا کیا۔

در این اثنا سربیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے سلام کو ان ے سربین صدر  کو پہنچایا انہیں تہران کے دورے کی دعوت دی اور ساتھ ہی صدر ووچیچ کو  غیر واستہ ممالک کی تحریک کی 60 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔  

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سربیا نے حال ہی میں اہم اور فیصلہ کن تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک واضح اور مستحکم نقطہ نظر بنایا جا سکتا ہے۔

حسن پور نے یہ بھی یاد دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سالمیت، قومی خودمختاری اور ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی حمایت کی ہے؛ امن، سلامتی اور استحکام ان اصولوں کو برقرار رکھ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 نیز دونوں فریقین نے سربیا اور ایران کے درمیان اقتصادی تجارتی تعاون میں ہونے والی پیشرفت اور توانائی اور زراعت کے شعبوں سمیت موجودہ مواقع اور صلاحیتوں کے حوالے سے نئے تعاون کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ اس  ملاقات میں دنیا کے سیاسی اور معاشی رجحانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .